بونی کپور نے 2018 میں اپنی اہلیہ سری دیوی کی موت کے بعد پہلی بار ان کے قتل کے الزامات کا جواب دیا۔
دی نیو انڈین کو دیے گئے ایک انٹرویو میں بالی ووڈ کے بڑے اداکار نے کہا کہ سری دیوی کی موت ‘قدرتی نہیں بلکہ حادثاتی تھی۔
بونی نے کہا کہ دبئی پولیس سے کلین چٹ حاصل کرنے کے لئے انہیں ہر طرح کے ٹیسٹ سے گزرنا پڑا۔
فلم کے پروڈیوسر کا کہنا تھا کہ افسران کا کہنا تھا کہ ہمیں اس سے گزرنا پڑا کیونکہ بھارتی میڈیا کی جانب سے بہت زیادہ دباؤ تھا۔
بونی کا کہنا تھا کہ انہوں نے لائی ڈیٹیکٹر ٹیسٹ بھی کروائے، میں نے ان تمام چیزوں کا جائزہ لیا, اس کے بعد، ظاہر ہے رپورٹ نے واضح طور پر فیصلہ دیا کہ یہ ڈوبنے سے حادثاتی موت تھی۔
ان کے مطابق، سری دیوی کی صحت ان کی سخت غذا کی وجہ سے خراب ہونے لگی، وہ اکثر بھوکی رہتی تھیں، وہ اچھا نظر آنا چاہتی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے انگلش ونگلش اداکار پر زور دیا کہ وہ ان کی صحت کا خیال رکھنا شروع کردیں لیکن انہوں نے اسے سنجیدگی سے نہیں لیا۔
سری دیوی 2018 میں ایک خاندانی شادی میں شرکت کے بعد دبئی کے ایک ہوٹل کے باتھ ٹب میں ڈوبنے سے ہلاک ہو گئیں تھیں، بونی کپور کے ساتھ ان کی دو بیٹیاں جھانوی کپور اور خوشی کپور ہیں۔