کراچی:انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 0.88 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 286.90 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 1.50 روپے کی کمی کے بعد 286.50 روپے کا ہوگیا۔
گزشتہ ہفتے کے دوران انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں مزید 1.4 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 287.74 کی سطح پر بند ہوا۔
ڈالر کی اسمگلنگ کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن اور ایکسچینج کمپنیوں (ای سی) سیکٹر پر کنٹرول کے پس منظر میں مقامی یونٹ کو واضح طاقت ملی ہے۔
بلومبرگ کے مطابق رواں سال ستمبر میں روپیہ دنیا کی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کرنسی بن گیا۔ روپے کا اختتام 6.2 فیصد اضافے کے ساتھ ہوا۔