ایکس پر ٹک ٹاکر نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ شاعر ’کیف ٹونکی‘ کی مقبول نعت ’درِ نبی پہ پڑا رہوں گا‘ پڑھ رہی ہیں۔
حریم شاہ نے مذکورہ ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں اپنے فالوورز کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا ہے کہ کچھ عرصے پہلے میں نے اپنی آواز میں نعت ریکارڈ کی تھی، ہم سب پر فرض ہے کہ دین کے پیغام کو لوگوں تک پہنچائیں۔
کچھ عرصہ پہلے میں نے اپنی آواز میں نعت ریکارڈ کی تھی ۔ ہم سب پر فرض ہے کہ دین کے پیغام کو لوگوں تک پہنچائیں۔
کیسی لگی آپ کو میری آواز؟ pic.twitter.com/8uEOdlpf17
— Hareem Shah (@_Hareem_Shah) September 27, 2023
نعتیہ کلام پیش کرنے والی حریم شاہ نے اپنے فالوورز سے سوال بھی کیا ہے کہ ’کیسی لگی آپ کو میری آواز؟‘
انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ چونکہ وہ ایک عالمہ ہیں اس لیے وہ اسلام کے بارے میں ایک عام پاکستانی سے زیادہ جانتی ہیں۔