کراچی: سندھ ہائی کورٹ میں لاپتہ افراد کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے جس کے بعد 4 لاپتہ افراد طویل عرصے کے بعد بازیاب ہو کر گھر پہنچ گئے ہیں۔
سندھ پولیس نے گلشن اقبال کی شہری عوامی کالونی سے لاپتہ ہونے والے کمبیر، بلال، رضوان اور ساجد کی بحفاظت واپسی کے بارے میں سندھ ہائی کورٹ کو آگاہ کردیا ہے۔
آئی جی سندھ اور محکمہ داخلہ سندھ نے 4 ہفتوں میں پیشرفت رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے عالم، مشتاق، صابر اور عثمان کی فوری بازیابی کا بھی حکم دیا۔