ہانگژو: 19ویں ایشین گیمز میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا۔
2010 اور 2014 کے ایڈیشن میں سونے کا تمغہ جیتنے والا پاکستان ایونٹ میں چوتھے نمبر پر رہا۔
بعد ازاں سری لنکا اور بھارت مقامی وقت کے مطابق 14:00 بجے شیڈول میچ میں سونے کے تمغے کے لیے مدمقابل ہوں گے۔
پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 64 رنز بنائے۔ آل راؤنڈر عالیہ ریاض نے 18 گیندوں پر سب سے زیادہ 17 رنز بنائے اور دو چوکے لگائے۔
کپتان ندا ڈار (14، 18 بی، 1×4)، صدف شمس (13، 26 بی، 1×4) اور نتالیا پرویز (11، 24 بی) ڈبل فیگر میں داخل ہونے والی دیگر بلے بازتھیں۔
بنگلہ دیش کی جانب سے شورنا اختر نے 16 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ سنجیدا اختر نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں بنگلہ دیش نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 18.2 اوورز میں ہدف حاصل کر لیا۔ شورنا نے 33 گیندوں پر ناقابل شکست 14 رنز بنا کر اپنی ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے بائیں ہاتھ کی اسپنر ناشرا سندھو نے 4 اوورز میں 10 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔