ٹیم کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے آرتھر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ انہیں کرکٹ کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ کے لیے اعلان کردہ ٹیم پر اعتماد ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ ٹیم کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔
I have full confidence in these boys to deliver for Pakistan….looking forward to a great @cricketworldcup together https://t.co/bRgK5iLWMk
— Mickey Arthur (@Mickeyarthurcr1) September 23, 2023
انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ‘مجھے ان کھلاڑیوں پر مکمل اعتماد ہے کہ وہ پاکستان کے لیے بہترین @cricketworldcup کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ورلڈ کپ 2023 کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
چیف سلیکٹر انضمام الحق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ بابر اعظم ٹیم کی قیادت کریں گے اور شاداب خان نائب کپتان ہوں گے۔
آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 ء 5 اکتوبر سے بھارت میں کھیلا جائے گا اور پاکستان اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گا۔
ٹیم میں بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، فخر زمان، حارث رؤف، افتخار احمد، امام الحق، شاہین شاہ آفریدی، محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، حسن علی، سعود شکیل، سلمان آغا اور اسامہ میر شامل ہیں۔
ریزرو کھلاڑیوں میں محمد حارث، ابرار احمد اور زمان خان شامل ہیں۔