39 سالہ ڈیوک آف سسیکس شہزادہ ہیری کو اب نوٹس جاری کرنے اور باضابطہ درخواست طلب کرنے کی ضرورت ہے اگر وہ اپنے والد شاہ چارلس سوم سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں اور کسی شاہی جائیداد میں رہنا چاہتے ہیں۔
رواں ماہ کے اوائل میں شہزادہ ہیری سے جب پوچھا گیا تھا کہ کیا وہ ونڈسر میں رہ سکتے ہیں تو انہیں ونڈسر کیسل میں کمرہ دینے سے انکار کر دیا گیا تھا، یہ وہی وقت تھا جب ان کے والد چارلس ملکہ کی موت کی برسی منانے کے لئے بالمورل میں مقیم تھے۔
ہیری ونڈسر کیسل میں جانا چاہتے تھے تاکہ وہ سینٹ جارج چیپل میں ملکہ کی آرام گاہ کا دورہ کرسکیں لیکن انہیں ان کی اس درخواست کو مسترد کردیا گیا کہ ‘مختصر نوٹس’ پر کوئی جائیداد دستیاب نہیں ہے۔
واضح رہے کہ ہیری اور میگھن کو فروگمور کاٹیج سے بے دخل کیے جانے کے بعد یہ ان کا برطانیہ کا پہلا دورہ تھا۔
ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق بکنگھم پیلس نے ڈیوک سے یہ بھی کہا کہ انہیں اپنے والد سے ملاقات کے لیے باضابطہ درخواست دینی ہوگی۔
ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق ہیری کو آئندہ بھی ونڈسر میں جائیدادوں میں رہنے کی اجازت دی جائے گی، لیکن اگلے سال جنوری میں برطانیہ واپسی پر ‘مناسب انتباہ’ دی جائے گی۔