اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو ایف آئی اے کا نوٹس معطل کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
ایف آئی اے نے آڈیو لیک میں وائس میچنگ کے لیے بشریٰ بی بی کو آج طلب کرلیا۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ مرکزی کیس پہلے ہی عدالت میں زیر التوا ہے اور عدالت نے ایف آئی اے کو 18 ستمبر کو قانون کے مطابق کارروائی کرنے کی ہدایت کی کیونکہ مرکزی کیس اب 30 اکتوبر کو سماعت کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔
بشریٰ بی بی نے اپنی درخواست میں کہا کہ کیس زیر التوا ہونے کے باوجود ایف آئی اے نے 19 ستمبر کو طلبی کا نوٹس جاری کیا اور عدالت ایف آئی اے کا نوٹس معطل کرے۔
بشریٰ بی بی کی جانب سے ایڈووکیٹ سردار لطیف کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے، اگر ایف آئی اے کارروائی جاری رکھتی ہے تو اس سے درخواست گزار کے حقوق متاثر ہوں گے۔