انٹر بینک مارکیٹ میں جمعرات کو امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں مسلسل 12 ویں روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور ڈالر کی قدر میں ریکارڈ 1.13 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
کراچی فاریکس ٹریڈرز کا کہنا ہے کہ امریکی کرنسی کے مقابلے میں مقامی کرنسی کی قدر میں 1.13 روپے کا اضافہ ہوا اور یہ 292.75 روپے پر دستیاب ہے۔
بدھ کو انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں 0.35 فیصد کا اضافہ ہوا اور یہ 1.02 روپے اضافے سے 293.88 روپے پر بند ہوا۔
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف صرف پاکستان سے کہہ رہا ہے کہ وہ امیروں پر ٹیکس لگائے اور غریبوں کو تحفظ فراہم کرے۔
نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے ملاقات کے بعد آئی ایم ایف کے ایم ڈی نے میڈیا کو بتایا کہ پاکستان کے عوام بھی یہی چاہتے ہیں۔