بیجنگ: چین میں ایک اجنبی شخص نے ڈوبتی ہوئی بچی کو دیکھ کر فوری طور پر دریا میں چھلانگ لگا دی اور اسے موت سے بچا لیا۔
یہ دریا چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر چنگ یانگ سے گزرتا ہے جو اس وقت بہت زیادہ بہہ رہا تھا۔
یہ واقعہ 11 ستمبر کو پیش آیا تھا تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ سات سالہ بچی ندی میں کیسے گری اور اسے کب دیکھا گیا، سب سے خطرناک بات یہ تھی کہ صرف لڑکی کا سر نظر آ رہا تھا۔
یہ منظر دیکھ کر لوگ چیخ اٹھے اور وہ لڑکی کی جان بچانے کے لیے مدد مانگ رہے تھے۔
یہی وہ وقت تھا جب اس شخص نے فوری طور پر ندی میں چھلانگ لگا دی اور لڑکی کی طرف تیزی سے تیرنا شروع کر دیا اور اسے پکڑ کر واپس کنارے پر لے آیا۔
اپنے پیروں پر کھڑی اس لڑکی کے پاس ایک اسکول بیگ بھی تھا اور ایسا لگ رہا تھا کہ وہ اسکول سے آ رہی ہے۔