ایسی ہی ایک کارروائی پختہ معلومات کی روشنی میں راولپنڈی میں کی گئی جہاں ایک عمارت کی دیواروں میں بنائے گئے لاکرز سے اربوں روپے قبضے میں لیے گئے.
سوشل میڈیا پر آر اے شہزاد نے اس واقعہ سے متعلق ٹوئیٹ کی ہے کہ روزنامہ اساس اور الحرم سٹی کے مالک شیخ افتخار کے نجی بینک پر ایف آئی اے نے مبینہ چھاپہ مارا، 7 ارب روپے کیش، راولپنڈی کروڑوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی اور ڈالر برآمد کرلیے.
راولپنڈی کے اس زیر تعمیر پلازے سے لاکھوں ڈالرز، پاؤنڈز اور ریال بھی برآمد ہوئے انکی تفصیلات قوم کے سامنے کب لائی جائیں گی؟ برآمد شدہ کرنسی کی مجموعی مالیت اربوں روپے میں ہے گرفتار شدہ آٹھ افراد کون ہیں؟ pic.twitter.com/WVS4LZdbAh
— Hamid Mir حامد میر (@HamidMirPAK) September 17, 2023
سینئر اینکر حامد میر نے بھی اخبار کی خبر ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا ہے راولپنڈی کے اس زیر تعمیر پلازے سے لاکھوں ڈالرز، پاؤنڈز اور ریال بھی برآمد ہوئے ان کی تفصیلات قوم کے سامنے کب لائی جائیں گی؟ برآمد شدہ کرنسی کی مجموعی مالیت اربوں روپے میں ہے گرفتار شدہ آٹھ افراد کون ہیں؟
ابھی تو ایف آئی اے نے کارروائیوں کا آغاز کیا ہے اگر یہ سلسلہ تیزی سے جاری رہا تو پاکستانی کرنسی کی قدر میں بہتری آئے گی اور ڈالر کی قیمت بھی مزید گر جائے گی.