پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا اس ماہ ادے پور میں شادی کے بندھن میں بندھ رہے ہیں، کئی رپورٹس کے مطابق ان کی شادی کی تقریبات آج سے دہلی میں شروع ہوگئیں ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شادی کی تقریبات 17 ستمبر کو دہلی میں ارداس اور شباد کیرتن کے ساتھ شروع ہوں گی، جس کے بعد قریبی رشتہ داروں کے لئے کچھ قریبی ملاقاتیں ہوں گی۔
تقریبات کے بعد دولہا دلہن کے ساتھ پورا کنبہ شاندار شادی کے لئے ادے پور روانہ ہوگا۔
اب شادی کے رنگین تھیم کے بارے میں معلومات سامنے آئی ہیں جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ پیسٹل ہے، جو جوڑے کے لباس کی عکاسی کرتا ہے۔
کہا یہ بھی جارہا ہے کہ مہمانوں سے بھی اسی رنگ کی اسکیم پر عمل کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔