نئے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھانے کے ساتھ ہی سپریم جوڈیشل کونسل اور جوڈیشل کمیشن میں بھی کچھ اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
جسٹس اعجاز الاحسن سپریم جوڈیشل کونسل کا حصہ بن چکے ہیں جبکہ جسٹس سردار طارق پہلے ہی اس کونسل کا حصہ ہیں۔
آئین کے مطابق چیف جسٹس اور دو سینئر ترین جج سپریم جوڈیشل کونسل کا حصہ ہیں۔
دوسری جانب جسٹس منیب اختر ججز کی تقرری کے ساتھ جوڈیشل کمیشن میں شامل ہوگئے ہیں، جسٹس سردار طارق، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منصور علی شاہ پہلے ہی کمیشن کا حصہ ہیں۔
آئین کے مطابق چیف جسٹس اور چار سینئر ترین جج اس کمیشن کا حصہ ہیں جو اعلیٰ عدلیہ میں ججوں کی تقرری کا ذمہ دار ہے۔
کمیشن کے دیگر ارکان میں ایک ریٹائرڈ جج، وزیر قانون اور اٹارنی جنرل شامل ہیں، پاکستان بار کونسل کا ایک رکن بھی جوڈیشل کمیشن کا حصہ ہے۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پاکستان کے 29 ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔