بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر ایشیا کپ کے آخری سُپر فور مرحلے کے میچ میں بنگلادیش کے خلاف نہ کھلائے جانے اور اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کو پانی پلاتے ہوئے بہت خوش نظر آئے۔
ایشیا کپ کے سُپر فور مرحلے کے آخری میچ میں گزشتہ روز بنگلادیش نے بھارت کو شکست دی تھی، اس میچ کے لیے ویرات کوہلی کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا تھا تاہم میچ نہ کھیلتے ہوئے بھی انہوں نے اپنے مداحوں کو خوب لطف اندوز کیا۔
یاد رہے کہ ایشیا کپ 2023ء کے سُپر فور مرحلے کے آخری میچ میں بنگلادیش نے بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 رنز سے شکست دی تھی۔