نگراں حکومت نے اقتدار میں آنے کے بعد سے مسلسل چوتھی مرتبہ پیٹرول کی قیمت میں 26 روپے اضافے کی منظوری دے دی۔
اعلان کے مطابق پٹرول کی قیمت 26.02 روپے اضافے سے 331.38 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت 17.34 روپے اضافے سے 329.18 روپے ہوگئی ہے۔
فنانس ڈویژن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے رجحان کے پیش نظر حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ کنزیومر پرائسنگ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
31 اگست کو نگراں انتظامیہ نے پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بالترتیب 17.50 روپے اور 20 روپے کا اضافہ کیا جس کا آغاز یکم ستمبر 2023 سے ہوگا۔
اس سے قبل نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے عہدہ سنبھالنے کے ایک روز بعد پٹرول کی قیمت میں 17 روپے 50 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 20 روپے اضافے کی منظوری دی تھی۔