کولمبو: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان گوتم گمبھیر نے ایشیا کپ 2023 کے سپر فور میں سری لنکا کے ہاتھوں شکست کے دوران بابر اعظم کی کپتانی کا جائزہ لیا۔
اسٹار اسپورٹس پر بات چیت کے دوران گوتم گمبھیر نے بابر اعظم کی حکمت عملی پر خاص طور پر کھیل کے اہم اختتامی اوورز میں تنقید کی۔
انہوں نے کہا کہ میرے لیے انتہائی معمولی کپتانی بھی ہے۔ گمبھیر نے کہا کہ زمان خان کے اوور میں ایک چوکا لگا اور شاہین شاہ آفریدی کے اوور میں ایک اور چوکا لگا اور وہ دونوں گیندیں سست تھیں۔
گمبھیر نے کہا کہ بابر اعظم کو اپنی فیلڈنگ کو ایڈجسٹ کرنا چاہئے تھا جب سست گیندیں پھینکی جارہی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر آپ سست گیند بازی کرنا چاہتے ہیں تو مڈ آف فیلڈر کو لمبے فاصلے پر رکھیں اور تیسرے کھلاڑی کو اوپر لائیں، یہ انتہائی سادہ کپتانی ہے، ذرا تصور کریں کہ اگر آپ کے پاس آخری اوور میں 13 رنز باقی ہوتے تو سری لنکا کے لیے یہ مشکل ہوتا۔
گوتم گمبھیر نے کوشل مینڈس اور سدیرا سماراوکرما کی سنچری پارٹنرشپ کے دوران بابر اعظم کی کپتانی کی حکمت عملی پر بھی سوال اٹھایا۔