بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی شکست کے بعد آفریدی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ (جسے پہلے ٹویٹر کے نام سے جانا جاتا تھا) پر کھیل میں پاکستان کے ارادے کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اپنے آئندہ میچوں میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتے ہیں۔
انہوں نے پاکستان کے خلاف میچ کے تمام پہلوؤں میں شاندار کارکردگی پر بھارت کی تعریف کی، جیتنا یا ہارنا مقابلہ کا حصہ ہے، لیکن لڑائی نہ لڑنا، جیتنے کا ارادہ ظاہر نہ کرنا صرف خراب ہے، بالکل وہی جس کا میں اپنے پچھلے ٹویٹ میں ذکر کر رہا تھا، بھارت نے میدان میں پہلے نمبر پر بیٹنگ اور بولنگ کی۔
کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں 228 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
Winning/losing is part of competing, but not putting up a fight, not showing intent to win is just poor. Exactly what I was referring to in my previous tweet.
India played as #1 on the field, batting & bowling. Congrats @imVkohli on achieving another dream milestone of ODI runs…
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) September 11, 2023
بھارت کے 356 رنز کے شاندار اسکور کے جواب میں قومی ٹیم 32 اوورز میں صرف 128 رنز ہی بنا سکی جس سے یہ پاکستان کے خلاف ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں بھارت کی سب سے اہم فتح ہے۔
یہ شکست پاکستان کی ون ڈے تاریخ کی دوسری بدترین شکست ہے، اس سے قبل 2009 میں سری لنکا کے ہاتھوں 234 رنز سے شکست ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ مسلسل بارش اور خراب آؤٹ فیلڈ کے باعث ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم میچ اتوار سے پیر تک ری شیڈول کیا گیا تھا۔