کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اگلے ماہ ہونے والے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سے قبل کھلاڑیوں کی فٹنس اور فلاح و بہبود کو مدنظر رکھتے ہوئے احتیاطی اقدام ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ حارث اور نسیم ایشیا کپ 2023 کے دوران ٹیم کے میڈیکل پینل کی نگرانی میں رہیں گے۔
ٹیم مینجمنٹ ایشین کرکٹ کونسل کی ٹیکنیکل کمیٹی سے صرف اسی صورت میں متبادل کی درخواست کرے گی جب نسیم یا حارث اگلے سات دن کے لیے باہر ہوجائیں گے۔
سپر فور میں پاکستان کا اگلا اور آخری میچ سری لنکا کے خلاف ہوگا جس کا مقابلہ منگل کو بھارت سے ہوگا اور وہ اس سے قبل بنگلہ دیش کو شکست دینے کے بعد اپنی شاندار فارم کو جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔
سپر فور میں پاکستان کا اگلا اور آخری میچ سری لنکا کے خلاف ہوگا جس کا مقابلہ منگل کو بھارت سے ہوگا اور وہ اس سے قبل بنگلہ دیش کو شکست دینے کے بعد اپنی شاندار فارم کو جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔
Haris Rauf won’t be bowling any further in the ongoing fixture after an injury scare! 😨
Big blow for the Men in Green? #AsiaCup2023 #PAKvIND pic.twitter.com/9bEaZl1krv
— AsianCricketCouncil (@ACCMedia1) September 11, 2023
اس سے قبل پیر کے روز رؤف احتیاطی تدابیر کے طور پر بھارت کے خلاف میچ سے باہر ہوگئے تھے جبکہ نسیم بھی انگلیوں پر معمولی چوٹ لگنے کی وجہ سے بیٹنگ نہیں کرسکے تھے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ مورنے مورکل کا کہنا ہے کہ حارث رؤف کو گزشتہ رات پٹھوں میں تکلیف محسوس ہونے لگی تھی اور اسکین میں سوزش دیکھی گئی تھی،آنے والے ورلڈ کپ کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ احتیاطی ہے اور ہم بقیہ اوورز مکمل کرنے کے لیے دیگر بولرز پر انحصار کریں گے۔
حارث نے ٹورنامنٹ میں خاص طور پر پہلے پاک بھارت میچ میں نمایاں اثر ڈالا تھا جہاں وہ تین وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے تھے۔
وہ شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کے ساتھ مضبوط فاسٹ بولر ہیں جنہوں نے رواں سال 50 اوورز کے فارمیٹ میں مجموعی طور پر 68 وکٹیں حاصل کی ہیں، ان تین فاسٹ بولرز کو اکتوبر میں ہونے والے ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کے لیے ایک اہم طاقت کے طور پر دیکھا جا رہا تھا۔