اسلام آباد: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی کردی۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے الٰہی کی درخواست پر سماعت کی اور ان کے وکیل عبدالرازق عدالت میں پیش ہوئے۔ استغاثہ نے آج بھی ریکارڈ جمع نہیں کرایا۔
وکیل نے سابق وزیراعلیٰ کے میڈیکل ٹیسٹ کی درخواست کی جس پر عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ہدایات جاری کردیں۔
بعد ازاں عدالت نے پی ٹی آئی کے صدر پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی کردی۔