اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی گرفتاری پر آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ملتوی کردی گئی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت 28 ستمبر تک ملتوی کردی ہے اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کیس کی سماعت کریں گے۔
آئی جی اکبر ناصر خان نے اس معاملے میں غیر مشروط معافی مانگ لی ہے۔ عدالت اگلی سماعت پر فیصلہ کرے گی کہ ان کے خلاف کارروائی کی جائے یا ان کی معافی قبول کی جائے۔
مئی میں شیریں مزاری کو عدالتی حکم کے باوجود گرفتار کیا گیا تھا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے پولیس کو سابق وفاقی وزیر کی گرفتاری سے روک دیا تھا۔