قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے ایشیا کپ 2023 کے سپر فور میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 194 رنز سے شکست دے دی۔
اسٹیڈیم تماشائیوں سے بھرا ہوا تھا جو ہوم گراؤنڈ پر اپنے آخری میچ میں قومی اسکواڈ کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے موجود تھے کیونکہ مین ان گرین نے ایشین ٹورنامنٹ کے پاکستان مرحلے کا آخری میچ کھیلا تھا۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے 3 وکٹیں گنوا دیں جس میں اوپنر امام الحق 84 گیندوں پر 78 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے جس میں 9 چوکے بھی شامل تھے۔
ان کے بعد محمد رضوان نے 63 رنز بنائے، پاکستان کو اپنی اننگز کے آغاز میں اس وقت تھوڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جب فخر زمان کو شرف الاسلام نے 20 رنز پر آؤٹ کیا۔
فخر زمان کی وکٹ کے بعد کپتان بابر اعظم کو تسکین احمد کی کم باؤنس ڈلیوری سے آؤٹ کیا گیا۔
جب رضوان بیٹنگ کے لیے آئے تو پاکستان کا اسکور 2 وکٹوں کے نقصان پر 74 رنز تھا اور انہوں نے امام الحق کے ساتھ 85 رنز کی شراکت قائم کی اور پاکستان کو فتح سے ہمکنار کیا۔
پاکستان سپر فور کا اگلا میچ 10 ستمبر (اتوار) کو کولمبو میں روایتی حریف بھارت سے کھیلے گا، اس سے قبل پہلی اننگز میں بنگلہ دیش کی ٹیم پاکستانی تیز گیند بازوں کی غیر معمولی کارکردگی کی بدولت 193 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔
میچ کے آغاز سے ہی میزبان ٹیم ٹاپ پر تھی کیونکہ اس نے میچ کی ساتویں گیند پر اپنی پہلی وکٹ حاصل کی تھی۔
شاہین آفریدی کی جانب سے پہلا اوور پھینکنے کے بعد نسیم شاہ نے افغانستان کے خلاف میچ میں اہم سنچری بنانے والے مہدی حسن معراج کو اننگز کی پہلی گیند پر آؤٹ کیا اور میزبان ٹیم کو ابتدائی کامیابی دلائی۔
بنگال ٹائیگرز کی وکٹیں گرتی رہیں اور جلد ہی انہوں نے صرف 9.1 اوورز میں 47/4 رنز بنا لیے۔
اس کے بعد مشفق الرحیم اور شکیل الحسن کی تجربہ کار جوڑی نے 100 رنز کی شراکت قائم کی اور اپنی ٹیم کو اچھے اسکور تک پہنچایا۔
حسن علی کو فہیم اشرف نے 53 رنز پر آؤٹ کیا۔ رحیم کو بھی جلد ہی حارث رؤف نے 64 رنز پر آؤٹ کر دیا۔
رحیم کے آؤٹ ہونے کے فورا بعد رؤف نے اگلی ہی گیند پر تسکین احمد کو آؤٹ کر دیا، پاکستان کی جانب سے آخری دو وکٹیں نسیم شاہ نے حاصل کیں۔
پاکستان اور بھارت نے گروپ اے سے کوالیفائی کرلیا جبکہ گروپ بی سے بنگلہ دیش اور سری لنکا نے ایشیا کپ سپر فور میں جگہ بنالی۔