اخبار کی رپورٹ کے مطابق زیدونگ کی اسناد باضابطہ طور پر ذمہ داریاں سنبھالنے سے قبل صدر عارف علوی کو پیش کی جائیں گی۔
پاکستان میں چینی سفارت خانے نے اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ “5 ستمبر کو چین کے نئے سفیر جیانگ زیدونگ اسلام آباد پہنچے، جہاں پاکستانی حکام اور سفارت خانے کے نمائندوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
On September 5, Chinese new Ambassador Mr. Jiang Zaidong arrived in Islamabad, and was warmly welcomed by Pakistani officials & representatives of the Embassy. Ambassador Jiang is committed to strengthening China-Pakistan ironclad friendship and all-weather strategic cooperation. pic.twitter.com/PGKmO1me3W
— Chinese Emb Pakistan (@CathayPak) September 6, 2023
سفارت خانے کا کہنا تھا کہ زیدونگ پاک چین دوستی اور ہر موسم میں اسٹریٹجک تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
زیدونگ چین کی سفارتی سروس کے ایک سینئر افسر ہیں اور انہیں اس سال جنوری میں سابق سفیر نونگ رونگ کی چین واپسی کے بعد اس عہدے کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ خلیل ہاشمی کو چین میں پاکستان کا سفیر مقرر کیا گیا ہے جبکہ معین الحق ریٹائر ہو چکے ہیں۔
خلیل ہاشمی اس وقت اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر کے طور پر کام کر رہے ہیں، وہ رواں ماہ چین میں پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے اپنا نیا عہدہ سنبھالیں گے۔