یورپی یونین کا کہنا ہے کہ یوکرین پر حملے کے بعد سے سوشل میڈیا کمپنیاں روس کی جانب سے بڑے پیمانے پر غلط معلومات پھیلانے کی مہم کو روکنے میں ناکام رہی ہیں۔
یورپی کمیشن کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2023 میں کریملن کے حمایت یافتہ اکاؤنٹس کی رسائی اور اثر و رسوخ میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایلون مسک کی جانب سے کمپنی خریدنے کے بعد سے ایکس پر روسی غلط معلومات میں اضافہ ہوا ہے۔
بی بی سی نے ٹوئٹر، میٹا، ٹک ٹاک اور یوٹیوب سے رابطہ کیا ہے لیکن کوئی جواب نہیں ملا۔
اس تحقیق میں کریملن کی حمایت یافتہ غلط معلومات سے نمٹنے کی کوششوں کا جائزہ لیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ یہ اضافہ خاص طور پر ٹویٹر کے حفاظتی معیارات کو ختم کرنے کی وجہ سے ہوا ہے۔