معلوم ہوا ہے کہ اگلے عام انتخابات 28 جنوری کو ہونے کی توقع ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے عملے نے پولنگ کا عارضی شیڈول تیار کرلیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کے عملے نے پولنگ کے لئے 27 سے 30 جنوری کے درمیان تاریخیں تجویز کی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی منظوری کے بعد انتخابات کا حتمی شیڈول جاری کیا جائے گا۔
جمعے کو بتایا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے تمام صوبوں کی نگران حکومتوں سے رابطہ کیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ صوبائی حکومتوں نے الیکشن کمیشن کو 11 سے 25 فروری کے درمیان انتخابات کرانے کی تجویز دی تھی، جمعے تک اس بات کا قوی امکان تھا کہ انتخابات فروری کے آخری ہفتے میں ہوں گے۔
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے چند روز قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان سے عام انتخابات کا شیڈول جاری کرنے کا مطالبہ کیا تھا کیونکہ الیکشن کمیشن نے انتخابی عمل کے حوالے سے سیاسی جماعتوں سے مشاورت کی تھی۔
پارٹی نے مطالبہ کیا کہ آئین کے آرٹیکل 224 کے تحت اگلے عام انتخابات 90 دن کے اندر کرائے جائیں۔
الیکشن کمیشن سے ملاقات کے بعد پیپلز پارٹی کے رہنما نیئر بخاری نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے۔