جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامفوسا نے کہا ہے کہ جوہانسبرگ کے اندرونی شہر میں آتشزدگی جنوبی افریقہ کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے۔
ایک پانچ منزلہ عمارت میں آگ لگنے سے 12 بچوں سمیت 74 افراد ہلاک ہو گئے تھے، 50 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔
اس سے قبل جوہانسبرگ شہر نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ وہ اس عمارت کا مالک ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ کارٹیلز نے اس پر قبضہ کر لیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ واضح نہیں ہے۔
آگ لگنے کے مقام پر ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رامفوسا نے کہا کہ اس واقعے کی تحقیقات کی ضرورت ہے اور مستقبل میں ایسے سانحات سے بچنے کے لیے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے۔
جنوبی افریقی رہنما کا کہنا تھا کہ ‘یہ ہمارے لیے ویک اپ کال ہے کہ ہم اندرون شہر میں رہائش کی صورتحال سے نمٹنا شروع کریں۔’
صدر رامافوسا نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ یہ عمارت زیادتی کا نشانہ بننے والی خواتین اور بچوں کا گھر ہوا کرتی تھی لیکن لیز کی مدت ختم ہونے کے بعد اسے ہائی جیک کر لیا گیا۔