عبوری وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ امن کی کوششوں کو رسمی بنانے کے بجائے اس مقصد کے حصول کے لیے نئے طریقوں پر کام کرنا ضروری ہے۔
جیلانی جلیل عباس نے یہ بات اقوام متحدہ کے امن مشن کے وزارتی اجلاس کے دوسرے دن خطاب کرتے ہوئے کہی۔
قبل ازیں انہوں نے تقریب کے شرکاء کو خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ دنیا میں امن کے قیام میں کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے امن مشن میں کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
جیلانی جلیل عباس نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ شورش زدہ علاقوں میں امن قائم کرنے میں کردار ادا کیا ہے، انہوں نے تجویز دی کہ امن مشنز کی استعداد کار بڑھانے کے لئے اقدامات کیے جانے چاہئیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ امن مشنز کا حصہ بننے والے اہلکاروں کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں۔