سندھ حکومت نے شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پر یکم ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
سندھ حکومت کے ماتحت آنے والے تمام دفاتر، تعلیمی ادارے، خودمختار اور نیم خود مختار ادارے، کارپوریشنز اور لوکل کونسلز جمعہ کو لازمی خدمات کے علاوہ بند رہیں گی۔
نگران صوبائی حکومت کی جانب سے یکم ستمبر بروز جمعہ سندھ بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن کیا گیا ہے۔
حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کا عرس ہر سال 14 صفر کو بھیت شاہ میں منعقد ہوتا ہے۔