سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جارجیا میں 2020 کے انتخابات کے نتائج کو تبدیل کرنے کی سازش کے الزام میں ہتھیار ڈالنے کے بعد ٹوئٹر پر ایک پوسٹ کی ہے۔
جنوری 2021 میں کیپیٹل فسادات کے بعد ان کا اکاؤنٹ “مستقل طور پر” معطل کر دیا گیا تھا لیکن گزشتہ سال ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر خریدنے کے بعد اسے دوبارہ فعال کر دیا گیا تھا۔
تاہم سابق صدر نے اب تک اپنے اکاؤنٹ پر پوسٹ نہیں کیا تھا، صدر ٹرمپ کی پہلی پوسٹ ان کے موگ شاٹ کی تھی، جس پر ‘کبھی ہتھیار نہ ڈالیں’ کے الفاظ اور ایک مہم کی ویب سائٹ کا لنک تھا۔
مسٹر مسک نے بعد میں اسے “نیکسٹ لیول” کے تبصرے کے ساتھ دوبارہ پوسٹ کیا۔
واشنگٹن ڈی سی میں 6 جنوری 2021 کے فسادات کے تناظر میں، ٹویٹر نے ایک بیان میں کہا ہم نے تشدد کو مزید بھڑکانے کے خطرے کے پیش نظر اکاؤنٹ کو مستقل طور پر معطل کردیا ہے۔
اس کے بعد سے مسٹر ٹرمپ اپنے ٹویٹر جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر پوسٹ کر رہے ہیں، تاہم یہ وسیع پیمانے پر استعمال نہیں کیا جاتا ہے.