راکھی ساونت نے اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا نام فاطمہ ماہم رکھ لیا ہے۔
تازہ ترین ویڈیو میں راکھی کو مسجد نبوی کے بڑے دروازے کو گلے لگاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے اور انہوں نے مسجد نبوی کے ساتھ اپنے گہرے تعلق کا اظہار کیا ہے۔
مسلمانوں کے روایتی لباس میں ملبوس انہوں نے مسجد نبوی کے دروازوں کو گلے لگایا اور ان کے چہرے پر امن کا اظہار تھا۔
انہوں نے عمرہ کے لئے روانگی سے پہلے کہا تھا کہ میں بہت خوش قسمت ہوں کہ میں پہلی بار عمرہ کے لئے آئی ہوں… مجھے ایک کال موصول ہوئی، ميں بہت خوش ہوں، برائے مہربانی مجھے اپنی دعاؤں میں رکھیں، میں آپ سب کے لئے دعا کروں گی۔