پاکستان نے ایشیا کپ 2023 کے لیے اپنی ٹیم میں اضافہ کر دیا ہے، بائیں ہاتھ کے بلے باز سعود شکیل کو 17 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
دائیں ہاتھ کے بلے باز طیب طاہر بطور ٹریول ریزرو اسکواڈ کے ساتھ رہیں گے۔
بابر اعظم کی ٹیم اتوار 27 اگست کو ملتان پہنچے گی اور اگلے روز آرام کرے گی۔ ٹیم مینجمنٹ نے سری لنکن پریمیئر لیگ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کو رعایت فراہم کی ہے۔
بابر اعظم، امام الحق اور نسیم شاہ اتوار کو لاہور جائیں گے اور پیر کی شام کو ٹیم میں شامل ہوں گے۔
کھلاڑی منگل 29 اگست کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں 1630 سے 1930 تک ٹریننگ کریں گے، سیشن کے آغاز سے قبل پاکستانی کپتان پری سیریز پریس کانفرنس کریں گے۔
ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ 30 اگست کو پاکستان اور نیپال کے درمیان ملتان میں کھیلا جائے گا۔
ٹیم میں بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، فہیم اشرف، فخر زمان، حارث رؤف، افتخار احمد، امام الحق، محمد حارث( وکٹ کیپر)، محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد وسیم، نسیم شاہ، سلمان علی آغا، سعود شکیل، شاہین آفریدی اور اسامہ میرشامل ہیں۔