مسلم لیگ (ن) نے نواز شریف کی برطانیہ سے واپسی کے حوالے سے پلان تیار کر لیا ہے۔
سابق وزیراعظم کی وطن واپسی کے لیے قانونی ماہرین سے بھی مشاورت کی جائے گی جبکہ نواز شریف کی وطن واپسی سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ سے سیکیورٹی بانڈ بھی طلب کیے جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کو نواز شریف کو اسلام آباد یا لاہور لانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
دوسری جانب نواز شریف کی وطن واپسی کے لیے قانونی ماہرین سے بھی مشاورت کی جائے گی۔
قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی وطن واپسی سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ سے سیکیورٹی بانڈ طلب کیا جائے، نواز شریف کو وطن واپسی سے قبل پریس کانفرنس کرنے کا بھی مشورہ دیا گیا ہے۔
نواز شریف کی وطن واپسی کو آئندہ عام انتخابات کی تاریخ سے مشروط کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر انتخابات میں مزید تاخیر ہوئی تو نواز شریف کی واپسی کا شیڈول بھی تبدیل ہوجائے گا۔