سادہ الفاظ میں کہا جائے تو پاکستان کے کپتان بابر اعظم اور بائیں ہاتھ کے اوپنر امام الحق کے درمیان ون ڈے کرکٹ میں کئی سالوں سے شاندار ٹیم ورک رہا ہے۔
انہوں نے ایک ساتھ بہت سارے رنز بنائے ہیں اور اب پاکستان کے دو عظیم بلے بازوں محمد یوسف اور یونس خان کے قائم کردہ پارٹنرشپ ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
دونوں کھلاڑیوں نے یہ کارنامہ ہمبنٹوٹا میں افغانستان کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ کے دوران حاصل کیا جب انہوں نے اننگز کے آغاز میں فارم میں موجود فخر زمان کو کھونے کے بعد 108 رنز کی شراکت قائم کی۔
بابر اعظم اور امام الحق اب تک ون ڈے میں دس مواقع پر 100 رنز کی شراکت قائم کرچکے ہیں اور اس طرح یوسف اور یونس خان کا ریکارڈ توڑ دیا ہے جنہوں نے نو مرتبہ 100 رنز کی شراکت قائم کی تھی۔
یوسف انضمام الحق کے ساتھ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں کیونکہ دونوں نے ون ڈے کرکٹ میں 100 رنز کی آٹھ شراکتیں قائم کی ہیں۔