حیدرآباد میں سیف ہاؤس ویمن ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے شرکت گاھ کے تعاون سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد حکومت سے متعلق عوامی مسائل پر تبادلہ خیال اور ان کا حل تلاش کرنا تھا۔
سیمینار میں ڈبلیو ڈی پی کے ڈپٹی ڈائریکٹر عاشق کلہوڑو، ایس ڈبلیو او کے ایڈیشنل ڈائریکٹر محبوب زماں، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ عبدالجبار، سیف ہاؤس کی انچارج ریشمہ تھیبو اور دیگر سول سوسائٹی کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
سیمینار میں شریک لوگوں نے اپنے محکموں سے متعلق مسائل سرکاری افسران کے سامنے رکھے اور سوالات پوچھے جن کے سرکاری افسران نے جوابات دیے اور حل بھی بتائی، اس موقع پر سیمینار کے شرکاء نے کہا کہ شرکت گاھ نے عوام اور حکومتی نمائندوں کو ایک جگہ بیٹھ کر مسائل پر بات کرنے کا بہترین موقع فراہم کیا ہے۔
آپا نذیر ناز نے کہا کہ قاسم آباد کو ڈرینیج لائن بچھانے کی آڑ میں تباھ کردیا گیا ہے، حیدر آباد کے دل قاسم آباد کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا ہے، سیمینار میں چارٹر آف ڈیمانڈ بھی پیش کیا گیا، جس پر حکومتی عہدیداروں نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی.