سری لنکا کے شہر ہمبنٹوٹا میں کھیلے گئے تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں نسیم شاہ کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے آخری اوور میں فتح حاصل کرلی۔
میچ ختم ہونے کے بعد حریم شاہ اپنے جوش و خروش پر قابو نہ رکھ سکیں اور انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر نسیم شاہ سے رابطے کی درخواست کی۔
حریم شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نسیم شاہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کیا مجھے نسیم شاہ کا نمبر مل سکتا ہے؟ کچھ کام ہے.
Guys , kya mjhy Naseem Shah ka number mil skta hai? Kuch kam ha.#PakvsAfg pic.twitter.com/4lT5rg9grP
— Hareem Shah (@_Hareem_Shah) August 24, 2023
ان کی ٹویٹ نے تیزی سے مداحوں اور فالوورز کی توجہ حاصل کی، جس سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بحث اور رد عمل کی لہر دوڑ گئی، شائقین کی ایک بڑی تعداد نے نوجوان کرکٹ اسٹار کی صحت کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا۔
نسیم شاہ صرف 20 سال کی عمر میں میدان میں اپنی کرکٹ کی مہارت اور پختگی کی وجہ سے پہلے ہی نمایاں مقبولیت حاصل کر چکے ہیں۔
افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 301 رنز کا ہدف دیا۔
جواب میں پاکستان نے ہدف کا تعاقب صرف ایک وکٹ باقی رہتے ہوئے کیا جس میں امام الحق نے 91، بابر اعظم نے 53 اور شاداب خان نے 48 رنز بنائے۔
یہ پہلا موقع نہیں تھا جب نسیم شاہ نے افغانستان کی گرفت سے فتح چھینی ہو۔ انہوں نے اس سے قبل گزشتہ سال 7 ستمبر کو ایشیا کپ ٹی 20 کے دوران بھی اسی طرح کی بہادری کا مظاہرہ کیا تھا، جہاں انہوں نے آخری اوور میں فاروقی کی بولنگ پر لگاتار دو چھکے لگائے تھے اور پاکستان کو فتح دلائی تھی۔
اس فتح کے ساتھ ہی پاکستان نے تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کر لی ہے جس کے بعد وہ ہفتہ کو کولمبو میں شیڈول آخری میچ میں سیریز جیتنے کے مضبوط دعویدار بن گئے ہیں۔