رواں سال بھارت میں ہونے والے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کے آفیشل وارم اپ میچز کا اعلان کردیا گیا ہے۔
10 ٹیمیں 5 اکتوبر کو ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل ہفتے کے دوران 50 اوورز کے دو باضابطہ مقابلے کھیلیں گی، جس کے میچز بھارت کے تین مختلف شہروں میں ہوں گے۔
یہ میچ جمعہ 29 ستمبر اور منگل 3 اکتوبر کے درمیان گوہاٹی، حیدرآباد اور ترواننت پورم میں ہوں گے اور ٹیموں کو ورلڈ کپ کے دوران متوقع حالات سے ہم آہنگ ہونے کا بہترین موقع فراہم کریں گے۔
بنگلہ دیش اور سری لنکا بارساپارہ کرکٹ اسٹیڈیم گوہاٹی، جنوبی افریقہ اور افغانستان گرین فیلڈ انٹرنیشنل اسٹیڈیم ترواننت پورم میں آمنے سامنے ہوں گے۔
نیوزی لینڈ اور پاکستان راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم حیدرآباد جبکہ میزبان بھارت اور انگلینڈ برساپاڑہ کرکٹ اسٹیڈیم گوہاٹی میں مدمقابل ہوں گے۔