اسلام آباد: نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ جڑانوالہ واقعے میں ملوث افراد کو سزا دی جائے گی۔
ایک نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ جڑانوالہ جیسے واقعات اچانک نہیں ہوئے بلکہ ان کی ایک تاریخ ہے۔
انہوں نے کہا کہ معاشرے میں بداعتمادی کا کلچر نہ تو ایک دن میں پیدا ہوا اور نہ ہی اسی طرح ختم ہوجائے گا۔
بٹگرام چیئر لفٹ واقعہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ ہمارے جوانوں نے پیشہ ورانہ انداز میں بہادری سے بچوں کو بچایا، مقامی لوگوں نے بھی بہادری کا مظاہرہ کیا اور بچوں کو بچایا۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ مقامی نوجوانوں کی بہادری سے آگاہ ہیں اور وہ ان کی خدمات کا اعتراف کریں گے۔