پاکستان کی اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
منگل کی صبح امریکی کرنسی نے گزشتہ تمام ریکارڈ توڑ دیے اور قیمت 8 روپے اضافے کے ساتھ 312 روپے پر ٹریڈ کی۔
اوپن مارکیٹ میں صرف ایک دن میں کرنسی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
علاوہ ازیں انٹر بینک مارکیٹ میں منگل کو ڈالر کی قیمت میں 1.87 روپے کا اضافہ ہوا اور اس وقت یہ 299 روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔