امریکا کی ساؤتھ ویسٹ ایئرلائنز کے مسافر طیارے کو انجن میں آگ لگنے کے بعد ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی، یہ طیارہ امریکی ریاست ٹیکساس سے میکسیکو کے شہر کینکن جا رہا تھا۔
یہ واقعہ 15 اگست کو پیش آیا، اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد فنی خرابی کی وجہ سے انجن میں آگ لگی اور طیارہ ہیوسٹن کے پی ہابی ایئرپورٹ پر لینڈ کرگیا۔