News ViewsNews Views
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان

    اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

    اسلام آباد (ویب ڈیسک): اسلام آباد میں سنگ جانی ٹول پلازہ پر 3 قیدیوں کی وینز پرنامعلوم ملزمان نے حملہ…

    ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی
    اکتوبر 25, 2024
    چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا
    اکتوبر 25, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان
    اکتوبر 25, 2024
    ہم قانون اور کاغذ پر چلتے ہیں، سچ کیا ہے یہ اوپر والا جانتا ہے، چیف جسٹس کا الوداعی فل کورٹ سے خطاب
    اکتوبر 25, 2024
    عدلیہ کی تاریخ کا اک عہد تمام، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج ریٹائر ہوجائیں گے
    اکتوبر 25, 2024
    بشری بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا، سیکیورٹی ہائی الرٹ
    اکتوبر 24, 2024
    قلعہ سیف اللہ کے بازار میں دھماکا، کئی افراد زخمی
    اکتوبر 24, 2024
    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل
    اکتوبر 24, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی چیف جسٹس پاکستان مقرر، صدر کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری
    اکتوبر 23, 2024
  • دنیا

    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل

    ترکیہ، ایرواسپیس انڈسٹریز پر دہشت گردوں کا حملہ، متعدد ہلاکتیں

    امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے امکانات بڑھ گئے

    دہلی میں فوجی اسکول پر بم دھماکے کی ذمہ داری خالصتان تحریک نے قبول کرلی

    شہید یحییٰ سنوار کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظرِعام پر آگئی

  • کھیل
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • بلاگ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ
Reading: پیٹرول اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے سے ہفتہ وار مہنگائی میں 0.78 فیصد اضافہ
Share
News ViewsNews Views
تلاش کریں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • بلاگ
  • رابطہ
Follow US
© 2022 News Views. All Rights Reserved.
پیٹرول، چاول
News Views > تازہ ترین > پیٹرول اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے سے ہفتہ وار مہنگائی میں 0.78 فیصد اضافہ
تازہ ترینکاروبار

پیٹرول اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے سے ہفتہ وار مہنگائی میں 0.78 فیصد اضافہ

Published اگست 19, 2023 Tags: Featured مہنگائی کی شرح
Share
SHARE
کراچی: پیٹرول، چاول اور چینی کی قیمتوں میں اضافے سے ملک کے حساس پرائس انڈیکس (ایس پی آئی) کو سب سے زیادہ تقویت ملی، جس میں 17 اگست 2023 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران بھی اضافہ جاری رہا۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.78 فیصد اضافہ ہوا جبکہ سالانہ مہنگائی کی شرح میں 27.57 فیصد اضافہ ہوا جو گزشتہ ہفتے کے 30.82 فیصد سے معمولی کم ہے۔

پی بی ایس نے ایس پی آئی میں اضافے کی وجہ مرچ پاؤڈر، چاول، چینی، پولٹری، پیٹرول اور ڈیزل سمیت روزمرہ استعمال کی متعدد اشیاء کی قیمتوں میں 7 فیصد سے زائد اضافے کو قرار دیا۔

دریں اثنا ٹماٹر، کوکنگ آئل، گھی اور گندم کے آٹے اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں بھی 13 فیصد تک کمی دیکھی گئی۔

زیر غور ہفتے کے دوران ایس پی آئی 275.57 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ ہفتے 273.43 پوائنٹس اور 18 اگست 2022 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 216.02 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا تھا۔

اسماعیل اقبال سیکیورٹیز کے ریسرچ ہیڈ فہد رؤف کا کہنا ہے کہ یہ اضافہ بنیادی طور پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی وجہ سے ہوا ہے لیکن یہ بات قابل ذکر ہے کہ چاول اور چینی جیسی کچھ اہم اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ جن میں سے کچھ کو بین الاقوامی قیمتوں میں اضافے سے جوڑا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا، سی پی آئی (کنزیومر پرائس انڈیکس) میں اگست میں گراوٹ کی توقع ہے۔ تاہم افراط زر میں ماہانہ بنیادوں پر اضافہ جاری ہے، اس کے علاوہ روپے کی قدر میں حالیہ کمی کے پیش نظر مہنگائی کا دباؤ مزید بڑھ سکتا ہے۔

پی بی ایس ملک کے 17 شہروں کی 50 مارکیٹوں سے 51 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں جمع کرکے ایس پی آئی مرتب کرتا ہے۔

ہفتے کے دوران 51 اشیاء میں سے 32 (62.75 فیصد) اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، 7 (13.72 فیصد) اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 12 (23.53 فیصد) اشیاء کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

بڑھتی ہوئی افراط زر نے دولت کے فرق میں کافی اضافہ کیا ہے، جس کا خمیازہ محنت کش طبقے کو محسوس ہو رہا ہے۔

غیر رسمی شعبے میں کم از کم یا اس سے بھی کم اجرت حاصل کرنے والوں کے لئے خوراک پہنچ سے باہر ہو رہی ہے۔

پی بی ایس آرکائیوز کے مطابق 16 اگست 2018 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران گندم کے آٹے کے تھیلے کی قیمت 385.73 روپے فی 10 کلو گرام (771.46 روپے فی 20 کلو) تھی اور 15 ہزار روپے کم از کم اجرت حاصل کرنے والے شخص نے اپنی آمدنی کا 5 فیصد اشیائے ضروریہ پر خرچ کیا۔

اس وقت ایک شخص اپنی کم از کم اجرت کا 9 فیصد صرف 20 کلو آٹے کا تھیلا خریدنے پر خرچ کر رہا ہے جو اوسطا 2824.73 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

اسی طرح کوکنگ آئل پر خرچ بھی اگست 2018 میں کم از کم اجرت کے 6 فیصد سے بڑھ کر 2023 میں کم از کم اجرت کا 9 فیصد ہو گیا ہے۔

اگست 2018 میں کوکنگ آئل کی قیمت 960 روپے فی لیٹر تھی جو اب 3019.66 روپے فی لیٹر ہے۔

You Might Also Like

اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی

ریشماں کے کلاسیکل گانے کے بھارتی ری میک پر عدنان صدیقی بالی ووڈ پر برہم

چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا

جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان

TAGGED: Featured, مہنگائی کی شرح
Habib Ur Rehman اگست 19, 2023
Share this Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article الیکشن کمیشن ووٹرز کی حقیقی نمائندگی کے لیے نئی حلقہ بندیاں ضروری ہیں: الیکشن کمیشن
Next Article سویڈش حکومت سویڈش حکومت کا قرآن پاک کی بے حرمتی روکنے کے لیے قانونی ترامیم پر غور

پاپولر

Follow US

Find US on Social Medias
Facebook Like
Twitter Follow
Instagram Follow

فہرست

  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ

Follow US

© 2023 News Views. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?