لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں چچا کے خلاف فوجداری مقدمہ لڑنے والے ایک غریب نوجوان کو اپنا پسندیدہ پالتو جانور بطور فیس وکیل کو دینا پڑا۔
نوجوان لڑکے ایان نے عدالت میں اپنے چچا کی نمائندگی کرنے والے وکیل کو اپنی پالتو مرغی بطور فیس دی تاکہ اسے جیل سے رہا کیا جا سکے۔
ایان کی پرورش ان کے چچا محسن عباس نے کی ہے، غریب اور مالی وسائل کی کمی کی وجہ سے وہ اپنے پالتو مرغی کو وکیل کو ادائیگی کرنے کے لئے انسداد دہشت گردی کی عدالت لے کر آیا، اس نے روتے ہوئے اپنی پسندیدہ مرغی وکیل کے حوالے کر دیا۔
وکیل کا کہنا تھا کہ عباس کو پتوکی سے گرفتار کیا گیا تھا اور پولیس نے مبینہ طور پر ان کی رہائی کے لیے 25 ہزار روپے رشوت مانگی تھی۔
انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ عباس کے اہل خانہ نے رقم ادا کی تھی لیکن انہیں رہا کرنے کے بجائے انہیں لاہور پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
عباس کے وکیل نے دعویٰ کیا کہ اس بات کے ٹھوس شواہد موجود ہیں کہ عباس کسی بھی قسم کے جرم میں ملوث نہیں تھا۔