سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے نئے عبوری وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو مبارکباد پیش کی کیونکہ پاکستان اپنے آئین اور اظہار رائے اور اجتماع کی آزادی کے حقوق کے مطابق آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کی تیاری کر رہا ہے۔
Congratulations to new Pakistan Interim Prime Minister @anwaar_kakar. As Pakistan prepares for free and fair elections, in accordance with its constitution and the rights to freedom of speech and assembly, we will continue to advance our shared commitment to economic prosperity.
— Secretary Antony Blinken (@SecBlinken) August 16, 2023
بلنکن نے کہا کہ ہم اقتصادی خوشحالی کے لئے اپنے مشترکہ عزم کو آگے بڑھانا جاری رکھیں گے۔
نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ وزیر خارجہ بلنکن کا شکریہ، عبوری حکومت آئین کے مطابق پاکستان میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابی عمل کو آسان بنانے کے لئے پوری تندہی سے کام کرے گی۔
Thank you @SecBlinken. The interim government will be assiduously working to facilitate a free and fair election process in Pakistan according to the Constitution. We place importance on our partnership with the US and deeply value the shared commitment to economic prosperity,… https://t.co/6lSlmLvv19
— Anwaar ul Haq Kakar (@anwaar_kakar) August 16, 2023
کاکڑ نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنی شراکت داری کو اہمیت دیتا ہے اور خطے میں معاشی خوشحالی، جمہوریت اور استحکام کے مشترکہ عزم کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔