پاکستانی روپے کے مقابلے میں کم از کم گزشتہ 11 دنوں سے تقریبا روزانہ کی بنیاد پر امریکی ڈالر کی قدر میں تیزی سے اضافہ دیکھا جا رہا تھا۔
جمعرات کی صبح امریکی کرنسی کی اڑان میں تعطل دیکھا گیا اور اس کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 43 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
جمعرات کو انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ کر 294.50 روپے ہوگئی، بدھ تک امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ جاری رہا اور مارکیٹ میں مقامی کرنسی کے مقابلے میں اس میں زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کو صرف ایک دن کے دوران ڈالر کی قدر میں 294.93 روپے کا اضافہ ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں اس کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ ہوا۔
انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں 3 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
نئے نگراں سیٹ اپ کے صرف دو روز میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 9 روپے اور انٹر بینک مارکیٹ میں 7 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 294.93 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 305 روپے کا ہوگیا۔
دریں اثناء جیسے ہی روپے میں قدرے استحکام آنے کی بات کہی گئی تو سٹاک مارکیٹ میں مندی دیکھنے کو ملی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کی صبح کاروبار کے دوران مندی کا رجحان دیکھا گیا اور یہ 48 ہزار پوائنٹس کی حد سے نیچے گر گیا۔
کے ایس ای 100 انڈیکس 200 سے زائد پوائنٹس کی کمی سے 47 ہزار 940 پوائنٹس پر آگیا، اس سے قبل آج صبح سٹاک ایکسچینج میں محض 46 پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی اور یہ 48 ہزار 100 پوائنٹس تک گر گیا تھا۔