وسیم اکرم نے ایک حالیہ ٹویٹ میں کرکٹ لیجنڈ اور 1992 کے ورلڈ کپ فاتح کپتان عمران خان کو ویڈیو سے باہر رکھنے پر تنقید کی اور پی سی بی پر زور دیا کہ وہ اپنی غفلت کو درست کرے اور معافی مانگے۔
ان کا کہنا تھا کہ سری لنکا پہنچنے سے قبل طویل پروازوں اور گھنٹوں کی ٹرانزٹ کے بعد مجھے اپنی زندگی کا جھٹکا اس وقت لگا جب میں نے پاکستان کرکٹ کی تاریخ پر پی سی بی کا مختصر کلپ دیکھا جس میں عظیم عمران خان بھی شامل نہیں تھے۔
After long flights and hours of transit before reaching Sri Lanka, I got the shock of my life when I watched PCB’s short clip on the history of Pakistan cricket minus the great Imran Khan… political differences apart but Imran Khan is an icon of world cricket and developed…
— Wasim Akram (@wasimakramlive) August 16, 2023
انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلافات کے باوجود عمران خان عالمی کرکٹ کے آئیکون ہیں اور انہوں نے اپنے دور میں پاکستان کو ایک مضبوط اکائی کے طور پر ترقی دی اور ہمیں ایک راستہ فراہم کیا، پی سی بی کو ویڈیو ڈیلیٹ کرنی چاہیے اور معافی مانگنی چاہیے۔
پی سی بی نے پاکستان کے 76 ویں یوم آزادی کے موقع پر ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں کھیل کے لیجنڈز کو دکھایا گیا ہے جنہوں نے پاکستان کرکٹ کو دنیا کے نقشے پر متعلقہ اور معروف بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
یہ ویڈیو کرکٹ کے تمام لیجنڈری ستاروں کو دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کرتی ہے جنہوں نے کھیل کی تاریخ کو تشکیل دینے میں مدد کی۔