روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور کرنسی مارکیٹ میں ایک بار پھر مقامی کرنسی کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید 3 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
صرف دو روز میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 7 روپے اور انٹر بینک مارکیٹ میں 6 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 294 روپے 50 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 303 روپے کا ہوگیا ہے، بدھ کو اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 2 روپے کا اضافہ ہوا۔
بدھ کی صبح کاروبار کے آغاز پر انٹربینک مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قدر میں ڈیڑھ روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 293 روپے تک پہنچ گئی ہے۔