امریکہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ پاکستانی نژاد امریکی گلوکار، میوزک کمپوزر اور پروڈیوسر کو اعزاز سے نوازا۔
38 سالہ عروج آفتاب 2022 میں گریمی ایوارڈ جیتنے والی پہلی پاکستانی خاتون تھیں۔ ان کے میوزک اسٹائل میں فیوژن جاز اور نیو صوفی شامل ہیں۔
انہوں نے بہترین گلوبل پرفارمنس کیٹیگری میں حفیظ ہوشیارپوری کی غزل “محبت کرنے والے کام نہ ہوں گے…”گایا۔
پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر منعقدہ تقریب میں کہا گیا کہ امریکہ اور دنیا بھر میں پاکستانی موسیقی کی روایت کو فروغ دینے میں ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے صدر نے محترمہ عروز آفتاب کو صدارتی پرائڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے نوازا ہے۔

Arooj Aftab @arooj_aftab Grammy Award winner, was given ‘President’s Pride of performance award’ by Ambassador Masood Khan @PakinUSA , in a simple and elegant ceremony on August 14. @PkPublicDiplo @epwing_official @malihazargham pic.twitter.com/mssnGwWHxl
— Pakistan Embassy US (@PakinUSA) August 14, 2023
انہوں نے اس ایوارڈ کو ملک کی دیگر خواتین فنکاروں کے لئے فخر اور ترغیب کا ذریعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستانی خواتین موسیقاروں کے لئے ایک روشن دن ہے۔
اس موقع پرعروج آفتاب نے مختار بیگم سے لے کر عابدہ پروین تک لیجنڈری پاکستانی خواتین گلوکاروں کا شکریہ ادا کیا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے کہا مجھے نہیں لگتا کہ اگر وہ نہ ہوتے تو میں یہاں کھڑی ہوتی۔
انہوں نے اپنے والدین کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی مسلسل حمایت کی۔
سعودی عرب میں پاکستانی والدین کے ہاں پیدا ہونے والی عروج آفتاب نے اپنی نوجوانی کے سال لاہور میں گزارے۔