افواہوں کے مطابق 28 سالہ کھلاڑی رواں سال اکتوبر نومبر میں شیڈول ون ڈے ورلڈ کپ کے فورا بعد شادی کر لیں گے، ایک سوشل میڈیا فین پیج نے ٹویٹر پر اس پیش رفت کو شیئر کیا۔
Babar Azam is set to marry in November after the WorldCup.
— King Babar Azam Army (@babarazamking_) August 14, 2023
بابر اعظم ورلڈ کپ کے بعد نومبر میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے، تاہم کرکٹ پاکستان کے نامہ نگار سے بات کرتے ہوئے بابر اعظم کے والد نے ان تمام افواہوں کی تردید کی۔
انہوں نے تصدیق کی کہ ان کی شادی کی کوئی جلدی نہیں ہے کیونکہ بابر اعظم کی موجودہ توجہ کرکٹ پر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بابر اعظم کی اولین ترجیح اپنی کارکردگی سے پاکستان ٹیم کی کامیابیوں کا گراف بلند کرنا ہے اور مداحوں کو اپنے ہیرو کو دولہے کے لباس میں دیکھنے کے لئے کم از کم ایک سال تک انتظار کرنا پڑے گا۔
ون ڈے ورلڈ کپ 5 اکتوبر کو بھارت میں ہوگا اور بابر اعظم ٹورنامنٹ میں بطور کپتان اسکواڈ کی قیادت کریں گے۔