چین کے شمالی حصے میں شدید بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث اتوار کو اب تک کم از کم 21 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ چھ دیگر لاپتہ ہیں۔
شیان کے جنوب میں واقع ویزپنگ گاؤں میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں دو مکانات بہہ گئے اور دیگر بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا۔
شیان ایمرجنسی مینجمنٹ بیورو نے ایک آن لائن بیان میں کہا کہ اب تک اکیس افراد مردہ پائے گئے ہیں اور چھ دیگر اب بھی لاپتہ ہیں۔
اس سے قبل چینی میڈیا نے اتوار کے روز ہلاکتوں کی تعداد چار بتائی تھی، اس سے قبل یہ اطلاع دی گئی تھی کہ دو افراد ہلاک اور 16 لاپتہ ہیں۔
سی این آر نے مزید بتایا کہ اتوار کو جاری امدادی کارروائیوں کے لئے سو فوجیوں کے ساتھ ساتھ فائر فائٹرز کو بھی متحرک کیا گیا ہے۔
چین کو حالیہ ہفتوں کے دوران مہلک سیلاب اور تاریخی بارشوں کا سامنا کرنا پڑا ہے اور جمعہ کے روز رپورٹ ہونے والی تازہ ترین تعداد کے مطابق ملک کے شمالی حصے میں طوفان سے مرنے والوں کی تعداد کم از کم 78 تک پہنچ گئی ہے۔