سوشل میڈیا اسٹار نے عوامی سطح پر کہا کہ وہ نگراں سیٹ اپ میں پاکستان کی وزیر خارجہ بننا چاہتی ہیں۔
اگر مجھے صرف 6ماہ کے لیے پاکستان کی نگراں وزیر خارجہ بنا دیا گیا تو میں پاکستان کے غیر ملکی اثاثوں کو 8 ارب ڈالر سے 100 ارب ڈالر تک پہنچا دونگی۔ pic.twitter.com/z3Vw0pFC5E
— Hareem Shah (@_Hareem_Shah) August 12, 2023
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں حریم شاہ کا کہنا تھا کہ اگر انہیں نگراں وزیر خارجہ کا قلمدان سونپا گیا تو وہ پاکستان کے غیر ملکی اثاثوں کو 100 ارب ڈالر تک لے جائیں گی۔
بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے ٹک ٹاک سے کئی سوالات پوچھتے ہوئے دلچسپ تبصرے کیے۔
ان کی پوسٹ پر ایک صارف نے پوچھا کہ ‘وزیر خارجہ بننے کے لیے آپ کی اہلیت کیا ہے؟ ایک اور صارف نے ان سے وزیر خارجہ کی ذمہ داریوں کے بارے میں پوچھا۔
انوار الحق کاکڑ کو گزشتہ روز نگراں وزیراعظم نامزد کیا گیا تھا اور امکان ہے کہ وہ 14 اگست کو اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے فورا بعد اپنی کابینہ تشکیل دیں گے۔