امریکی سائبر سیکیورٹی ایڈوائزری پینل کلاؤڈ کمپیوٹنگ میں خطرات کی تحقیقات کرے گا جس میں مائیکروسافٹ کارپوریشن بھی شامل ہوگا۔
سائبر سیفٹی ریویو بورڈ (سی ایس آر بی) کلاؤڈ کمپیوٹنگ کے بنیادی ڈھانچے کو لاحق خطرات پر توجہ مرکوز کرے گا، جس میں شناخت اور تصدیق کے انتظام بھی شامل ہیں، اور تمام متعلقہ کلاؤڈ سروس فراہم کنندگان پر غور کرے گا۔
یہ رپورٹ اوریگون کے سینیٹر رون وائیڈن کی جانب سے جولائی میں فیڈرل ٹریڈ کمیشن، سائبر سیکیورٹی اینڈ انفراسٹرکچر سیکیورٹی ایجنسی (سی آئی ایس اے) اور محکمہ انصاف سے ہیک ہونے کے بعد مائیکروسافٹ کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے کہیے جانے کے بعد سامنے آئی ہے۔
مائیکروسافٹ اس انکشاف کے بعد سے جانچ پڑتال کی زد میں ہے کہ بیجنگ کی جانب سے مبینہ طور پر کام کرنے والے ہیکرز نے اس کی ایک کرپٹو گرافک چابی پکڑ لی اور کمپنی کے کلاؤڈ ای میل پلیٹ فارم تک وسیع پیمانے پر رسائی حاصل کرنے کے لئے کوڈنگ کی خامی کا فائدہ اٹھایا۔
اس رسائی کو امریکی وزیر تجارت جینا ریمنڈو اور اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے سینئر سفارتکاروں کی مواصلات کی جاسوسی کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔
امریکی ایوان نمائندگان کی نگراں کمیٹی نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ وہ کامرس اور اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ای میل سسٹم کی حالیہ خلاف ورزیوں میں چین کے مبینہ ملوث ہونے کی تحقیقات کا آغاز کر رہی ہے۔
مائیکروسافٹ اور سی آئی ایس اے نے فوری طور پر تبصرے کی درخواستوں کا جواب نہیں دیا۔