وزیراعظم شہباز شریف نے اتحاد اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی جماعتوں کا اہم اجلاس طلب کرلیا ہے جس کے دوران پی ڈی ایم قیادت کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا جائے گا۔
ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ آصف علی زرداری، بلاول بھٹو زرداری، مولانا فضل الرحمان اور پی ڈی ایم اتحاد میں شامل دیگر رہنماؤں سمیت اہم شخصیات کو دعوت نامے دیے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ خالد مقبول صدیقی، خالد مگسی، ساجد میر اور اویس نورانی کو بھی دعوت دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان الوداعی ملاقات متوقع ہے۔
علاوہ ازیں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کا پارلیمانی گروپ بھی اجلاس میں شرکت کرے گا۔
الوداعی عشائیہ کے بعد وزیراعظم نگران وزیراعظم کے لیے اتحادیوں سے مشاورت کے بعد اپوزیشن لیڈر کو اعتماد میں لیں گے۔